Top Islamic Question With Answers
""1""
دنیا کی دوسری مسجد کا نام بتائیے ؟
جواب
دنیا کی دوسری مسجد،مسجد اقصیٰ (قبلہ اول)ہے۔
""2""
منکر نکیر کون ہیں ؟
جواب
مُردوں سے قبر میں سوال کرنے
والے فرشتے ۔
""3""
حضرت عزرائیل علیہ السلام کی کیا ذمہ داری ہے ؟
جواب
حضرت عزرائیل علیہ السلام موت کے وقت روح قبض کرتے ہیں۔
""4""
اسلام کی سب سے پہلی مسجد کا نام بتائیے ؟
جواب
اسلام کی سب سے پہلی مسجد،مسجد قبا ہے۔
""5""
عید الاضحیٰ کی نماز کس تاریخ کو پڑھی جاتی ہے؟
جواب
عید الاضحیٰ کی نماز ۱۰/ ذی الحجہ کو پڑھی جاتی ہے۔
""6""
عرفات کے میدان میں حاجی کب جمع ہوتے ہیں؟
جواب
عرفات کے میدان میں حاجی۹/ ذی الحجہ کو جمع ہوتے ہیں۔
""7""
شوال کے مہینہ میں کتنے روزہ رکھنے کی خصوصی فضیلت ہے؟
جواب
شوال کے مہینہ میں۶/ روزے رکھنے کی خصوصی فضیلت ہے۔
""8""
قافلہ ہجرت محمدیہ کتنے لوگوں پر مشتمل تھا ؟
قافلہ ہجرت محمدیہ ۴ /افراد پر مشتمل تھا۔
""9""
حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت
کونسے مہینہ میں ہوئی تھی؟
حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت
محرم الحرام میں ہوئی تھی۔
""10""
ان شہید کا نام بتائیے جن کو
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے سید الشہداء کا لقب دیا؟
حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے سید الشہداء کا لقب
""11"
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول کہا سے میں ہوگا۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول دمشق میں ہوگا۔
""12""
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں کس کی
نماز جنازہ غائبانہ پڑھائی ہے؟
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں
صرف ملک حبشہ کا بادشاہ نجاشی کی نماز جنازہ غائبانہ پڑھائی ہے،
اُن کو نماز جنازہ کے بغیر دفن کردیا گیا تھا۔
""13""
کون سی برائی اگر ذرا برابر بھی
انسان میں ہو ،
تو وہ جنت نہیں جائے گا؟
غرور اور تکبر
""14""
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں اشعار
کہنے والے
۳ /شعراء کے نام بتائیے؟
حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ،
کعب بن مالکؓ ا ور حضرت عبد اللہ بن رواحہؓ ہیں۔
""15""
غزوۂ بدر میں مسلمانوں کےلشکر کی تعداد بتائیے؟
313
""16""
معراج کا واقعہ نیند کی حالت میں ہوا یا
جاگنے کی حالت میں؟
جاگنے کی حالت میں
""17""
انسانی تاریخ کا سب سے لمبا سفر بتاؤ؟
انسانی تاریخ کا سب سے لمبا سفر،سفر معراج واسراء ہے۔
""18""
جمعہ کے دن پہلی اذان کی ابتدا کب سے ہوئی؟
جمعہ کے دن پہلی اذان کی ابتدا حضرت عثمان غنی ؓ
کے عہد خلافت سے ہوئی ۔
""19""
لالچی انسان کی
مثال قرآن مجید میں
کس چیز سے دی گئی ہے
کتے سے
""20""
فرض نمازوں کے علاوہ کونسی نماز کا ذکر
قرآن کریم میں آیا ہے؟
فرض نمازوں کے علاوہ نماز تہجد کا
ذکر قرآن کریم میں آیا ہے۔
""21""
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں
جمعہ کی
کتنی اذان اذانیں ہوا کرتی تھی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جمعہ
کی ایک ہی
اذان ہوا کرتی تھی، اور یہ وہ اذان ہے
جو آج کل دوسری اذان کہلاتی ہے،
یعنی جو اذان
مؤذن امام کے سامنے کھڑے ہو کر دیتا ہے۔